بچوں کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی میں خوش آمدید، والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے ایک ذریعہ جس سے انہیں بچوں کو اولین ترجیح دینے میں مدد ملتی ہے جب وہ والدین کی ذمہ داریوں کو بانٹنے کے لیے انتظامات کر رہے ہوں.

آپ کو یہاں اس لیے بھیجا گیا ہو سکتا ہے کیونکہ آپ فیملی کورٹ کی کاروائیوں میں شامل ہیں اور آپ کو بچوں کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی کا درس مکمل کرنے کا حکم یا سفارش کی گئی ہے. اگر ایسا ہے تو براہ کرم دی گئی اندراج کی تفصیلات استعمال کریں اور نیچے" لاگ ان" کو دبا کر اپنا اندراج مکمل کریں. اگر آپ یہ تفصیلات تلاش نہیں كرسکتے تو 'میرا کوئی اکاؤںٹ نہیں ہے' (آئی ڈونٹ ہیو این اکاونٹ - میرا اكاونٹ نہیں ہے) کا انتخاب کریں اور ہدایات پر عمل کریں. یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس ای میل پتے سے اندراج کریں جسے آپ نے كیفكاس کو اپنا ترجیحی پتہ بتایا ہے. ایک بار اندراج ہونے کے بعد، آپ فوراً ای - لرننگ (آن لائن تعلیم) مواد پر کام شروع کر سکتے ہیں. ایکشن فار چلڈرن (ہمارا تربیتی شریک) یا اس کے منظور شدہ ساتھیوں میں سے کوئی، جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گا تاکہ مزید رہنمائی اور معلومات فراہم کی جا سکیں کہ آگے کیا ہوگا اور درس کے دوسرے حصے – ورکشاپ – میں آپ کو شرکت کی دعوت دی جائے.

اطلاع: ہمارا بچے کا منصوبہ اس سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن اگر آپ کو بچوں کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی کے لیے بھیجا گیا ہے، تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ ورکشاپ میں شرکت کرنے کے بعد ہی ہمارا بچے کا منصوبہ شروع کریں. درس اور اس کے لیے درکار اقدامات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے براہ کرم ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں.

آپ یہاں اس لیے بھی پہنچے ہوں گے کیونکہ آپ صرف ہمارا بچے کا منصوبہ استعمال کرنا چاہتے ہیں. آپ یہ نیچے اکاؤنٹ بنا کر کر سکتے ہیں. یہ آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ اپنے شریک والدین کے ساتھ ایک منصوبہ بنائیں، جیسے اسکول اور رہائشی انتظامات، جب والدین اور دیکھ بھال کرنے والے ایک ساتھ نہ رہیں یا علیحدگی کے بعد. یہ مفت دستیاب ہے اور اس طرح ترتیب کیا گیا ہے کہ آپ اپنے شریک والدین کے ساتھ آن لائن منصوبے پر متفق ہو سکیں.

لاگ ان کریں